رمضان کا پہلا پورا عشرہ موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی . ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا .

محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنیکی پیش گوئی کردی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی . محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا . پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی . اس کے علاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاسرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا . مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں