ہانیہ عامر کی سوئمنگ کرتے تصاویر وائرل ہونے پر تنقیدکی زد میں

سیئم ریاپ(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار ہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوئمنگ کرتے تصاویر وائرل ہونے پرتنقید کی زد میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ حال ہی میں فو ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سوئمنگ پول کرتے تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سوئمنگ سوٹ میں سوئمنگ کرتے اور محظوط ہوتے دیکھا جا سکتاہے۔ ان تصاویر پر ہانیہ نے سیئم ریاپ (Siem Reap)کی لوکیشن کا بتایا۔ جو کہ تھائی لینڈ کے بارڈ سے جڑے ملک کمبوڈیا کا صوبہ ہے۔تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صافین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کرنا شروع کردی ۔
ایک صارف نے لکھا کہ” ہانیہ آپکو شرم آنی چاہیے”۔جبکہ ایک صارف نے انکا جاری ڈرامہ سیریل “مجھے پیار ہوا تھا “میں انکے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “ماہیر سعد کا جینا حرام کرکے خود سکون سے پول میں انجوائے کرتے ہوئے”۔ ایک صارف نے لکھا کہ “تھوڑا اوپر ہوتی تو پاکستانی عوام آپکو اوپر پہنچا دیتی۔”
View this post on Instagram
2018 کے انتخابات سے قبل جب حامد میر نے جنرل باجوہ کا پیغام شہبازشریف کو پہنچانے سے انکار کیا تو انہوں نے کیا دھمکی دی ؟حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ
ایک صارف نے لکھا کہ ” ہمارے اسلام نے پردے کا بولا ہے لیکن آپ لوگ پردے میں کہا ں جس دیکھاتے ہیں۔”
ایک صارف نے لکھا کہ “ہانیہ باجی ڈر کے مارے پانی سے باہر نہیں آرہی کہ پاکستانی عوام ٹرول کرئے گی ۔ ساتھ ہی لکھا کہ میں آپکی فین ہوں”۔ایک صارف نے لکھا کہ ایکٹرز بے حیائی پھیلا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ان دنوں ہانیہ عامر کا ڈرامہ “مجھے پیار ہوا تھا” خاصا پسند کیا جارہا ہے۔ وہ اس ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتی رہتیں ہیں۔