مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمٰن
کراچی (قدرت روزنامہ)ایڈمینسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی متعدد سڑکیں استرکاری کے بعد دوبارہ خستہ حالت میں آ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ساتھ مضبوط کورڈینینشن نہ ہونا سڑکوں کی استرکاری کو متاثر کرتا ہے۔سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔