بلوچستان: مغربی ہواؤں کے سسٹم سے آج تیز بارش، ژالہ باری متوقع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے سسٹم سے آج تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے .


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، چمن، پشین، جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار اور آواران میں بارش متوقع ہے . اس کے علاوہ کیچ، پنجگور اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی، شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں