ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’بوال‘ کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ کا اعلان
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور جھانوی کپور کی تاخیر کا شکار نئی فلم’بوال‘ کی ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔فلم کی پروڈکشن کمپنی ناڈیاڈ والا گرینڈ سنز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم ’بوال‘ کی ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ نیشنل ایوارڈ ونرز ساجد ناڈیاڈ والا اور نتیش تیواری فلم ’بوال‘ کے ساتھ واپس آ گئے ہیں۔
National Award-Winners #SajidNadiadwala & @niteshtiwari22 are back with #BAWAAL. Watch their epic creation on 6th October 2023 in theatres near you!
Starring @Varun_dvn & #JanhviKapoor @earthskynotes @ashwinyiyer @WardaNadiadwala
— Nadiadwala Grandson (@NGEMovies) March 22, 2023
کمپنی نے مزید لکھا ہے کہ 6 اکتوبر کو ان کی اس زبردست تخلیق کو اپنے قریبی تھیٹرز میں دیکھیں، جس میں ورون دھون اور جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس سے قبل فلم ’بوال‘ کو بنانے کا اعلان گزشتہ سال اپریل میں کیا گیا تھا، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ لکھنؤ اور اتر پردیش میں کی گئی۔
فلم کی ٹیم نے کچھ فوٹو گرافی کے لیے ایمسٹرڈیم، پولینڈ اور نیدر لینڈز کا سفر کیا اور فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال اگست میں مکمل کر لی گئی۔فلم کی پروڈکشن کمپنی نے اسے اپریل 2023ء میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا لیکن اس کے بعد فلم کی ریلیز مزید کچھ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
فلم’بوال‘ کی کہانی ایک چھوٹے شہر کے رہنے والے شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علاقے کی سب سے خوبصورت لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے امید ہوتی ہے کہ اس طرح اس کا مقام معاشرے میں بلند ہو گا۔