ملک میں حقیقی آزادی کابیانیہ اور لابسٹوں کو ڈالر میں ادائیگیاں، حسین حقانی پی ٹی آئی پر برس پڑے

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق سفیر حسین حقانی نے لابنگ فرم سے متعلق پی ٹی آئی پر برس پڑے ۔ایک بیان میں حسین حقانی نے کہا کہ اندرون ملک بیانیہ ہے کہ امریکا سے حقیقی آزادی چاہیے، اْدھر امریکا میں لابسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔حسین حقانی نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکا میں ایک اور لابسٹ ہائر کرلیا۔