شارع فیصل پر پنک بس حادثے کا شکار
کراچی(قدرت روزنامہ) شارع فیصل فوزیہ وہاب فلائی اوور پر پنک بس حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شارع فیصل سے فوزیہ وہاب فلائی اوور پر چڑھتے ہوئے پنک بس ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک پولیس نے ہیوی کرین کی مدد سے پنک بس کو فٹ پاتھ سے ہٹا کر روانہ کر دیا گیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فیروز آباد ٹریفک پولیس چوکی کے ایس او اشرف جھٹ کے مطابق پنک بس کو حادثہ بارش کے دوران ڈرائیور کی جانب سے بریک لگانے پر پیش آیا جس پر پنک بس ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور گھوم کر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا گئیانھوں نے بتایا کہ عام تعطیل کے باعث پنک بس میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے اسی وجہ سے کوئی بڑا بقصان نہیں ہوا۔