الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے: مریم اورنگزیب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے جو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتِحال کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں، آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگراں حکومتیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو 2 صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو 2 صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہو جاتے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، پنجاب اور کے پی میں مردم شماری سے پہلے انتخابات ہوں یہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کے سبب 2 صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا کہ وہ جب چاہے آئین توڑ دے، جب چاہے اسمبلی توڑ دے، جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے، جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے، عدالت پر دھاوا بول دے؟ یہ نہیں چلے گا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وہ جب چاہے الیکشن ہو جائے، جو چاہے فیصلے آئیں، یہ نہیں چلے گا۔

Recent Posts

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

1 min ago

یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے…

7 mins ago

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

21 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

34 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

47 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

7 hours ago