جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام فعال کردیا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے

ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں اْن کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایف آر ایس نظام کے لیے عملہ تعینات کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور اس سلسلے میں ائرپورٹ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے باہمی مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لیے ایف آر ایس سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی نگرانی، دیکھ بھال اور انتظامی امور سول ایوی ایشن دیکھ رہا ہے۔ ایف آئی اے ایف آر ایس ٹیکنالوجی کو اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے کے لیے استعمال میں لائے گا۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جدید نظام حکومتی اداروں کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قانون نافذ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ادارے واچ لسٹ پر اندراج شدہ چہروں کے اس نظام کے ذریعے ائرپورٹ پر شناخت اور کھوج لگا سکیں گے۔ یہ جدید نظام کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر بھی نصب ہے۔

Recent Posts

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

6 mins ago

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

15 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

25 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

35 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

43 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

54 mins ago