شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا


کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کردیں۔
2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم دی، جن میں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں۔
ان سُپر ہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں 10 جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کو ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔شاہ رخ خان سال 2023 کی مصروفیت کی تھکن اُتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔
میگا اسٹار نے کہا کہ میں ایکشن سین کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے آرام کرنے کے بجائے اپنی پوری ٹیم سے کہا کہ میں تمام میچز دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آؤں گا کیونکہ ٹیم کو سپورٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ خوشی قسمتی سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ فی الحال، مجھے کوئی مصروفیت نہیں تو میں خوشی سے اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آتا ہوں۔

Recent Posts

نوبزادہ لشکری رئیسانی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات ،ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد…

3 mins ago

پریس کلب کوئٹہ کی تالا بندی، سنجاوی بغا میں پشتونوں کی ٹرکوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں سنجاوی بغا…

17 mins ago

بلوچستان کے ساحل وسائل کی تحفظ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی…

22 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، گودار شپ یارڈ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بدھ کے روز یہاں گودار شپ یارڈ…

40 mins ago

وقت آپہنچا ہے کہ تمام نو منتخب عوامی نمائندوں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وقت آپہنچا ہے کہ…

43 mins ago

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل…

59 mins ago