محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

لاہور (قدرت روزنامہ) محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے، عبوری ہیڈ کوچ کے بجائے بیٹنگ کوچ بنائے جانے والے سابق کپتان اسکواڈ کے ساتھ شارجہ نہیں گئے۔سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے دور میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے گزشتہ دنوں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی رہیں، افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹونٹی سیریز

کے لئے ان کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی بات 13مارچ کو سامنے آئی، مگر ایک روز بعد ہی مختلف ہوگئی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تو بطور ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا نام درج تھا، یوسف کا کردار بیٹنگ کوچ کا ہی رکھا گیا، اس فیصلے پر حیرت کا اظہار بھی کیا گیا۔پاکستانی اسکواڈ کی یواے ای روانگی سے قبل اچانک یہ اطلاع سامنے آئی کہ محمد یوسف نجی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، عبدالرحمان ہی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کی رخصتی کے بعد عبوری تقرریوں سے کام چلایا جارہا ہے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا خلا پر کرنے کیلیے عمرگل کو لایا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو برقرار رکھا گیا تھا مگر انھوں نے ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔عام طور پر معاون اسٹاف کا تقرر پہلے کرکے اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان اور کوچ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے۔

اس بار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے اگلے روز کوچز کی فہرست جاری ہوئی۔میڈیا کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پر ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ ہم نے تو عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،اگر مستقل ہوتے تو شاید یہ سوال پوچھنا زیادہ مناسب ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26اور 27مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

Recent Posts

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

3 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

7 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

14 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

19 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

32 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

49 mins ago