سید علی گیلانی کے اہلخانہ کیخلاف مقدمے کا معاملہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا رد عمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں بھارت کی شدت پسند حکومت کے خلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی .

ان کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے . وفاقی وزیر نے مزید کہاسید علی گیلانی کے خاندان کو ان کی تدفین نہیں کرنے دی اور ان کے خاندان والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں