جلد شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی مل نہیں رہا، یشما گِل


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ یشما گِل نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے دعا کی اپیل کی کہ وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن کوئی مل نہیں رہا، دعا کریں۔حال ہی میں یشما گل نے ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، دین سے دوری اور پھر پختہ ایمان، بیماری، مستقبل کے منصوبوں، شادی سمیت دیگر کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، یہ وہی وقت تھا جب انہوں نے اپنے دین کو مزید گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا۔شادی اور کرش کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں یشما گل نے انکشاف کیا کہ وہ 29 برس کی ہوچکی ہیں اور انہیں ابھی تک کوئی شخص پسند کے مطابق نہیں ملا۔
انہوں نے اپنی والدہ سے ہونے والی گفتگو سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ اکثر مجھ سے کہتی ہیں کہ اب تم 29 سال کی ہو گئی ہو، تم شادی کب کرو گی، انڈسٹری میں سے کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میرا انہیں یہ ہی جواب ہوتا ہے کہ جب کوئی پسند آجائے گا تو فوراً کرلوں گی۔
تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری میں انہیں کسی پر کرش نہیں ہے البتہ اداکار فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہیں۔محبت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ خود مختار عورت کو زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی کا ساتھ زندگی میں بہت ضروری ہے۔ تاہم محبت میرے لیے ایک احساس ہے جس کا وجود بغیر کسی وجہ کے ہونا چاہیے، محبت غیر مشروط ہونی چاہیے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان بالخصوص کراچی کے علاوہ دنیا میں کسی اور جگہ رہائش اختیار نہیں کرسکتیں کیونکہ جو اپنائیت یہاں ہے وہ کہیں اور نہیں۔