رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزے کے ہماری صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جن میں ہیومن گروتھ ہارمونز (HGH) میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے برین سیلز، نظام انہضام اور قوت ِ مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔روزہ عمر کو طویل اور خوشگوار بنانے کے ساتھ بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ موٹاپے سے نجات ہو یا بے خوابی و غنودگی سے چھٹکارا، روزہ ہر لحاظ سے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
روزے کی حالت میں ہر بری لت سے بچ کر اور درج ذیل صحت بخش غذا کا انتخاب کرکے ہم خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
موٹاپے سے نجات کیلئے وٹامنز کا انتخاب
اگر آپ موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو وٹامنز سے بھرپور خوراک لیں۔ روزے کی حالت میں آپ کو فولاد، کیلشیم اور وٹامن B-12جیسے اجزا سےبھرپور خوراک لینی چاہیئے۔تاہم یاد رہے کہ سحری و افطار میں ہلکا پھلکا کھانا تناول فرمالیں، ایسا کرنے سے پورے دن جسم کو موقع مل جائے گا کہ وہ اپنی صفائی کرتا رہے۔
تلی ہوئی اور میٹھی غذا سے پرہیز
افطار میں اگر تلی ہوئی اور زیادہ شکر والی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو سارا دن بوجھل گزرے گا اور آپ غنودگی کا شکار رہیں گے، اس لئے ان سے اجتناب برتا جائے۔
مناسب و موزوں خوراک
سحری میں پروٹین سے بھرپور خوراک اور پانی کی صرف اتنی مقدار استعمال کریں کہ دن بھر پیاس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دستر خوان پر لیموں پانی، دہی اور کھجور کا اہتمام لازمی کریں۔
سحری میں مرغن غذائیں کھانے کی بجائے ہری سبزیاں استعمال کریں، جیسے کہ پھول گوبھی اور تُرئی وغیرہ، انھیں ہلکی آنچ پربھاپ سے بنائیں تاکہ وٹامنز برقرار رہیں اور آپ کو دن بھر جسم میں پانی کی کمی کی شکایات نہ ہو۔بزرگوں کے اس مقولے پر عمل کریں کہ ایک نوالے کی بھوک جسم میں موجود ہو، اس سے معدے پر بوجھ نہیں پڑتا اور آپ دن بھر مصروفیات کے دوران شام افطار تک ترو تازہ رہتے ہیں۔
پانی کا مناسب استعمال
مناسب خوراک کے ساتھ مشروبات، دودھ اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں کیونکہ پانی کی کمی سے جسم میں بننے والے بخارات سے پیاس بہت ستاتی ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ افطار اور اس کے بعد کیفین اور سوڈا مشروبات کو چھوڑ کر صحت کے لیے مفید مشروبات کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ تازہ ہوا میں ہلکی پھلکی چہل قدمی کو اپنا معمول بنالیں، اس طرح آپ آکسیجن کی کمی کے باعث جسم پر پڑنے والے منفی اثرات سے بچے رہیں گے۔

Recent Posts

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

12 mins ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

28 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

43 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago

کون سے جوس صحت کیلئے فائدہ مند اور مضر ہوتے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…

2 hours ago

طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…

2 hours ago