مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریئے سے متاثر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اوراصول پسند رہنما تھے، ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس اور