پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے: امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔


کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں۔
امریکی سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستانی رہنما عوام کے مستحکم اور خوش حال مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔