بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا گیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کانگریس کے رہنما نے 2019 میں انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا۔عدالت نے راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔