ریاض(قدرت روزنامہ)سال بھرمملکت سعودی عرب دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کو خوش آمدید کہتی ہے اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہے جس سے زائرین کے لیے عمرہ کرنے،مدینہ منورہ کی سیر کرنے اور اس کے مختلف مقامات اور مختلف سیاحتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے
میں آسانی ہوتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان سہولیات میں سعودی عرب نے حال ہی میں مفت ٹرانزٹ ویزا سروس کا اعلان کیا اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بسنے والے تارکین وطن کے لیے سعودی عرب کے وزٹ ویزے کی خاطر مخصوص پیشوں کی شرط ختم کردی ہے۔ آسان شرائط کے تحت خلیجی ملکوں میں مقیم تارکین وطن سعودی عرب کا وزٹ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے خلیجی ملکوں میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزا سسٹم ستمبر2019 میں شروع کیا تھا۔ اس کے بعد گذشتہ برس پرسنل اور فیملی کے ساتھ وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ٹرانزٹ ویزا نے مملکت میں سیاحت کی تحریک میں ایک بڑی جست لگائی۔ اس نے سعودی ایئر لائنز کے مسافروں کو مملکت میں داخل ہونے اور چار دن تک قیام کرنے، سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔مملکت سعودی عرب نے مسافروں کے لیے خود کار طریقے سے اور مفت میں ٹرانزٹ ویزا جاری کرنا آسان بنا دیا ہے۔ یہ سعودی ایئر لائنز اور فلائی ناس پر پروازوں کی بکنگ کے لیے مخصوص الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے پرواز سے 90 دن پہلے تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔ویزا کے لیے قومی پلیٹ فارم اور ویب سائٹ visa.mofa.gov.sa کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ سعودی شہریوں کو اپنے دوستوں کے لیے “ذاتی وزٹ ویزا” جاری کرنے کی اجازت ہے۔ سعودی عرب کے اندر رہنے والے غیرملکی اپنے رشتہ داروں “فیملی وزٹ ویزا” حاصل کرنے کی بھی اجازت ہے۔
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…