کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ) محفاظ خود لٹیرے بن گئے،اے سی وی سی پولیس نے نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پرچھاپہ مارکرکمرے میں قید3 مغوی نوجوانوں کوبحفاظت بازیاب کرکے ان کے اغوا میں ملوث محکمہ پولیس کے2 برطرف پولیس اہلکاروں سمیت 5ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتاراغوا کاروں نے نوجوانوں کو سستے کالے بچھو دلانے کے بہانے بلاکراغوا کیا اور ان کے اہلخانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور 5لاکھ روپے میں ڈیل فائنل کی۔
ایس ایس پی وسطی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اونارتھ ناظم آباد کومعطل کر کے ان کے عہدے میں تنزلی کردی۔جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے ضلعی وسطی کے نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پرچھاپہ مارکر3 مغوی نوجوانوں کو بازیاب کرکے ان کے اغوا میں ملوث محکمہ پولیس کے2 برطرف پولیس اہلکار محبوب ، آصف ان کے ساتھی مختار، اسد ریاض اورکاشف کوگرفتارکرلیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی عبدالرحیم شیرانی نے ایکسپریس کوبتایا کہ بازیاب کرائے جانے والے تینوں نوجوان سلیم،شعیب اورعصمت قائد آباد کے رہائشی ہیں اور 23 مارچ سے لاپتہ تھے ۔ گرفتاراغوا کاروں نے مغوی نوجوانوں کوسستا کالا بچھو دینے کے بہانے بلوایا تھا اورنارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے اغوا کرلیا اورپھر انہیں نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر قائم کمرے میں قید کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی نوجوانوں کی رہائی کے لیے ان کے گھروالوں سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھااور 5لاکھ روپے میں ڈیل طے کی گئی ۔ گرفتارملزمان نے اہلخانہ سے تاوان کے 4لاکھ روپے بھی وصول کرلیے۔
اس دوران اے وی سی سی پولیس کو اطلاع ملی جس نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں چھت پر چھاپہ مار کرکمرے میں قید کیے گئے تینوں مغوی نوجوانوں کو بازیاب کراکر پانچ اغوا کاروں کوگرفتارکرلیا اور رہائی کے لیے وصول کی جانے والی تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران شواہد ملے کہ نوجوانوں کے اغوا کا ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اور ایس ایچ او حیدری کو علم تھا۔انھوں نے بتایا کہ اے وی سی سی پولیس گرفتاراغوا کاروں سے مزید تفتیش کررہی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ادھرایس ایس پی ضلع وسطی معروف عثمان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد معید احمد کو معطل کرتے ہوئے اس کے عہدے میں بھی تنزلی کردی۔

Recent Posts

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

2 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

9 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

14 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

20 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

27 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

38 mins ago