کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی وطن واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ مصباح الحق کورونا کا شکار ہونے کے باعث جمیکا میں رک گئے تھے ،

خیال رہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد ہیڈ کوچ کو سفر کی اجازت مل گئی تھی، دس روز قرنطینہ کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مصباح الحق وطن واپس پہنچے ہیں، خیال رہے کہ وہ جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔