جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو بھی تمغہ شجاعت مل گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تمغہ شجاعت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تمغہ شجاعت ملنے پر بہت خوش ہوں، تمغہ دیتے وقت صدرِ مملکت نے مجھے بہت سراہا۔

ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہیں مجھ پر فخر ہے۔واضح رہے کہ فیصل بلوچ کو گزشتہ سال جون میں ان کی بہادری پر گزشتہ روز ایوانِ صدر میں تمغہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔فیصل بلوچ شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ لگے ٹینکر کو کوئٹہ میں چلا کر آبادی سے 3 کلو میٹر دور میدان میں لے گئے تھے۔فائر بر یگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تھا، اس واقعے میں ڈرائیور کی جرات و بہادری کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کی ٹینکی میں آئل ٹینکر پیٹرول خالی کر رہا تھا کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فیصل بلوچ کے جراتمندانہ اقدام پر انہیں کورہیڈکوارٹر کوئٹہ میں بلا کر خصوصی انعام سے نوازا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بہادری کے اس کارنامے پر ڈرائیور فیصل کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

3 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

12 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

19 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

27 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

39 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

53 mins ago