پاکستان
کوئٹہ خودکش دھماکا قابل مذمت۔ امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا فکر مندی ہے:شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا فکر مندی اور پریشانی کا باعث ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ خودکش دھماکوں کے ذریعے پاکستان کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،
مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سب کو ایک ساتھ ہو کر چلنا ہوگا، اللّٰہ تعالیٰ واقعے کے شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ۔خود کش حملے کے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔