پی ٹی آئی حکومت کی جب تین سالہ کارکردگی کی رنگا رنگ تقریب جمائی گئی تو اس دن پتا چلا کہ کیسے کیسے نابغے اس پارٹی کا حصہ ہیں،ابرارالحق تو خیر سے پاپ میوزک کی جان رہے ہیں،عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی فوک گلوکاری سے ہٹ کر کچھ سنایا جبکہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنے ساتھی گلوکار کے ساتھ مل کر تو محفل کو چار چاند لگا دیے . تاہم اب ایک اور پی ٹی آئی کے چھپے رستم کی کہانی منظر عام پر آئی ہے . رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر کا عہدے رکھنے والا شخص ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کر چکاہے بلکہ شہزاد رائے کے گانے پر ڈانس پرفارمنس بھی دے چکے ہیں . یہی نہیں بلکہ ریمپ پر واک کر کے اپنے جلوے بھی بکھیر چکے ہوئے ہیں . ان موصوف کا نام فیصل امین گنڈاپور ہے . سیاست میں آنے سے قبل شعبہ صحافت اور ماڈلنگ میں اپنا آپ منوا چکے ہوئے ہیں . ماڈلنگ کے حوالے سے فیصل امین گنڈا پور کااپنا کہنا تھا کہ پیرس میں ایک جاپانی کمپنی کا ماڈلنگ شو تھا جب میں آڈیشن کے لیے گیااور انہوں نے مجھے دیکھتے ہی اوکے کر دیا کہ میں ریمپ پر واک کرنے کے لیے فٹ ہوں . فیصل امین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں نے ریمپ پر واک نہیں کی تھی . میوزک ویڈیوزاور چھوٹے موٹے رول پاکستان میں کر چکا تھا مگر ریمپ واک نہیں کی تھی . یہ موصوف وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکے بھائی ہیں . دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ فیصل امین گنڈاپورکو وزیرنامزد تو کر دیا گیا ہے مگر ابھی تک انہیں باقاعدہ کوئی وزارت سونپی نہیں گئی اب اس کی کیا وجہ ہے؟اس کا جواب فیصل امین گنڈاپور تو نہیں دے سکے البتہ حکومت ضرور جواب دے سکتی ہے . . .
پشاور (قدرت روزنامہ) یہ کریڈٹ بہرالحال پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ کیسے کیسےمیدان
سے ہیرے چن کر سیاست کے کارزار میں بچھا دیے گئے ہیں . پی ٹی آئی کی وجہ سے جہاں سیاسی ٹیلنٹ سامنے آیا ہے وہاں کچھ ایسے کردار بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر یقین بھی نہیں آتا کہ یہ سیاستدان ہیں .
متعلقہ خبریں