کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی گئی . عدالت نےحسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی .
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر حسان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا .
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جس کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی . حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں .
Hassan Niazi’s @HniaziISF Bail has been granted in Quetta.#ReleaseHassaanNiazi
pic.twitter.com/HFHio4bYNL— 🇺🇸 Bilal Khan ﷽ (@Peace4allpak) March 25, 2023
حسان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا . عمران خان کے فوکل پرسن کو گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی .
یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا .