پنجاب پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رات گئے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے رہائشگاہ پر چھاپے پر عثمان ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بولا گیا، چھاپہ ایسے مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔عثمان دار نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، چھاپہ مار کارروائی مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کروانے کے لیے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، لودھراں اور بھکر سے بھی متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

3 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

21 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

30 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

37 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

50 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

1 hour ago