مفت آٹے کا حصول، زندگی اور موت کی جنگ کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مفت سرکاری آٹا اب تک 5 شہریوں کی جان لے گیا اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔بھکر میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آئے شخص کا انتقال ہو گیا جبکہ ملتان میں ایک شخص سستا پوائنٹ میں آٹا لینے آیا تھا، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
فیصل آباد میں مفت آٹا لینے آئے بزرگ کی جان چلی گئی اور مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن دل کا دورہ پڑنے سے اس کی جان چلی گئی۔چارسدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل اور بھگدڑ میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے احتجاج کیا، ایک خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کی واسکٹ اتار لی۔اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ نے خاتون کو تھپڑ مارا تو شہری مشتعل ہو گئے اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔

Recent Posts

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

6 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

14 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

21 mins ago

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

27 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

44 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

44 mins ago