شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے، طلال چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ عمران شیطان، فراڈیا اور جھوٹا ہے، ایسےشیطان قید ہو جائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جسے ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلتی تھی وہ ملک کو حل دے گا؟ن لیگی رہنما نے کہا کہ خان صاحب ٹیرین کو بھی حقیقی آزادی چاہیے اور پاکستان کو فارن فنڈڈ دہشت گرد سےحقیقی آزادی چاہیے۔