پاکپتن: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد قتل، بچی زخمی


پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں بڑی راکھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے7 افراد کو قتل کردیا . پولیس کے مطابق فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شواہد جمع کر کے ملزم کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے .


پولیس کے مطابق سرور نامی ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیرباز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد ،35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کو قتل کردیا . ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال سمیت فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر کےملزم کی تلاش شروع کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں