اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے . عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے .
ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے . پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کےخلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے .
ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے .