لوگوں کو پی ٹی آئی جلسے میں جانے سے نہیں روکاپنجاب حکومت نے رکاوٹیں لگانے کی اصل وجہ بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت رکاوٹیں لگا کر لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے لاہور میں جلسہ گاہ جانے والے راستے بند نہیں کئے . صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے سیریس تھریٹ الرٹس جاری ہونے کے بعد مخصوص مقامات ہر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ کنٹینرز لگائے گئے ،عوام کو سکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے .

عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں اس لیے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے . انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے چیکنگ کی جا رہی ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا . حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی .

. .

متعلقہ خبریں