بچوں کو ذہین بنایا جا سکتا ہے؟ ان 3 اہم اصولوں پر عمل کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کے ساتھ ایسے تین اہم اصولوں پر بات کرینگے جن پر والدین اور اساتذہ عمل کرکے بچوں کو ذہین بنا سکتے ہیں . تعریف کرنے میں کنجوسی نہ کرنا وہ بچے جنہیں ان کے ہر عمل پر تعریف اور پسندیدگی ملتی ہے ان کی شخصیت میں اس حوصلہ افزائی سے خوداعتمادی پیدا ہو تی ہے .

جب بچے میتھ کا کوئی سوال حل کریں اور جواب غلط ہو تو بھی ان کی طریقے سے تعریف کریں . انہیں یہ نہ کہیں کہ غلط کردیا بلکہ یہ کہیں کہ یہ بہت دلچسپ طریقہ ہے کہ ہم اس سوال کو دوبارہ حل کرکے دیکھیں . بچہ اس تعریف اور حوصلہ افزائی کے باعث خوشی خوشی دوبارہ کام کرے گا اور اس کے اندر کوئی ندامت بھی نہیں ہوگی . مقابلہ کرنا بند کریں وہ بچے جو اپنا مقابلہ صرف اپنے آپ سے کریں بہت نرم مزاج اور جلن سے پاک ہوتے ہیں . والدین انہیں کسی کے مقابلے میں کھڑا نہ کریں بلکہ یہ بتائیں کہ دنیا کا ہر شخص ایک الگ ذہن اور الگ شخصیت رکھتا ہے . ایسی صورت میں بچہ دوسروں سے خود کا مقابلہ کرکے شرمندہ ہونے کے بجائے دوسروں کی کامیابیوں پر بھی خوش ہونا سیکھتا ہے . بچے کو بہترین الفاظ اور خیالات دیں یہ ایک ایسا اہم مرحلہ ہے جسے پار کرنے کے بعد بچہ کبھی ناکام نہیں ہوتا . جب کبھی بچہ کوئی کام کرے تو اسے اپنے روشن خیالات کا تصور دکھائیں . جیسے اگر وہ کوئی تصویر بنائے جس میں صرف نیلا رنگ ہے تو اسے تعریف کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ لگتا ہے آپ کو نیلے رنگ سے محبت ہے، کیوں نہ ہو آسمان بھی نیلا، سمندر بھی نیلا اور وہ لوگ جو اچھا سوچتے ہیں انہیں نیلا رنگ پسند ہوتا ہے . بچے کو ہر بات کی روشن گہرائی دیں . اس کی شخصیت اور دماغ میں آپ کے اچھے الفاظ ہی مثبت تبدیلی لائیں گے . . .

متعلقہ خبریں