حریم شاہ کے مداحوں کےلئے بری خبر؛ ٹک ٹاکر کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہے ، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار،اداکارہ اور ماڈل حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے .

حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ اسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر مریضوں والا ڈریس پہن کر لیٹی ہوئی ہیں .

صرف یہی نہیں بلکہ ٹک ٹاکر کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی طبیعت کا فی ناساز ہے .
واضح رہےکہ حریم شاہ نے یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں