مینار پاکستان میں پھر تاریخ رقم ہو گئی،حکمرانوں کو کون الیکشن نہیں کروانے دے رہا، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے خیبرپختونخواہ سے پہلی سکھ خاتون امیدوار برائے مخصوص نشست سکھ جیت کور اور معروف سیاسی شخصیت چودھری اللہ دتہ وڑائچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار سنی سنگھ چیئرمین سکھ کمیونٹی،

راجیش چند صدر ہندو کمیونٹی، مدن سنگھ چیئرمین کوہاٹ، آکاش آفتاب، دیپک راج، چودھری عامر سلیم، چودھری ساجد وڑائچ، ڈاکٹر محمد عارف اور چودھری ندیم عباس بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں پھر تاریخ رقم ہو گئیاور نااہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہو گیا، شہر بلاک کر کے اور کارکنوں کو گرفتار کر کے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے، عوام کے سمندر نے ان کے تما م حربے ناکام بنا دیئے، پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے یہی خوف حکمرانوں کو الیکشن کروانے نہیں دے رہا، نااہل پی ڈی ایم حکمرانوں کے خلاف تحریک انصاف کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، غیر آئینی طریقوں سے پنجاب میں عمران خان کی حکومت دوبارہ بننے کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دے گی، آئین کو بچانے کیلئے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اٹارنی جنرل شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے حکومت کا غیر آئینی کیس لڑنے کے بجائے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خط میں شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے الیکشن منسوخ کرانے کے پیچھے شہبازشریف کا کردار بے نقاب کر دیا ہے، صدر علوی کا خط حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا ناقابل تردید ثبوت ہے، صدر عارف علوی نے پاکستان اور آئین پاکستان سے وفاداری کا حق ادا کر دیا ہے۔

Recent Posts

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

6 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

10 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

15 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

25 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

29 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

36 mins ago