وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں، شیخ رشید احمد


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے اوردوسری طرف کارکنوں کوگھروں سے اٹھایاجارہاہے ، وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت

الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،کل تک (ن)لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں جو تاریخ کی بلند ترین سطح تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے،13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

Recent Posts

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

8 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

14 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

43 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

48 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

55 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

58 mins ago