سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ڈیفنارینڈ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔