سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں . امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا .


انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں .
ڈیفنارینڈ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں