کراچی کے ٹیپو سلطان روڈ پر علاقہ مکینوں نے ریسٹورینٹ پر حملہ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

کراچی (قدرت روزنامہ) ٹیپو سلطان روڈ پر مقامی ریسٹورینٹ پر علاقہ مکین حملہ آور ہوگئے اور ریسٹورنٹ کے شیشے توڑ دیے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوا، ریسٹورینٹ ملازمین کی بال راہ گیرکو لگی اور نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ریسٹورینٹ کے عملے نے راہ گیر پر تشدد کیا جس کے بعد اگلے روز متاثرہ راہ گیر نے ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پرحملہ کر دیا اور شیشے توڑدیے۔

پولیس کے مطابق بعد میں فریقین میں صلح بھی ہوگئی۔