سارہ علی خان نے 5 سالہ شوبز کیریئر میں کیا اہم بات سیکھی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) فلم ‘کیدارناتھ’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ شوبز کیریئر میں اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہیں۔
اس کے جواب میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ میں مشورے کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہوں لیکن جب تک مجھے یقین نہیں آجاتا تب تک فلم سائن کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں میں اپنے وقت کی بہت قدر کرتی ہیں، چاہے وہ کام کا وقت ہو یا فارغ وقت۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ اب میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو مضحکہ خیز اور عجیب ہوں، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم اداکار ہیں اور ایسے لوگوں کی زندگی گزارتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ اداکارہ اگلی بار ’گیس لائٹ‘ میں نظر آئیں گی جو 31 مارچ کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی ہے۔