سائرہ بیٹی کی کیسی تربیت کر رہی ہیں؟ شہروز سبزواری کے جواب نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف ان کی بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز سبزواری نے اپنی دوسری اہلیہ اور سپر ماڈل صدف کنول کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شہروز سبزواری سے جب انٹرویو کے دوران اُن کی بیٹی کےحوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں اور اس میں اس کے ساتھ انجوائے کرتا ہوں لیکن نورے کی جو اصل تربیت ہورہی ہے وہ اس کی ماں سائرہ کررہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)


اداکار نے مزید کہا کہ نورے کو ابھی میری باتیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے، اس وقت وہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی زیادہ رہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 31 مئی 2020 کو اداکارشہروز سبزواری نے اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

اداکار کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی نورے ہے۔

شہروز سبزواری نامور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔