عمران نیازی الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کر دیا، ہاکی گراؤنڈ اور مینار پاکستان کی تصویریں جوڑ جوڑ کر پیش کی گئیں .
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، سازشی بیانیہ پیش کیا گیا جو ان کے پیروکاروں نے من و عن قبول کر لیا، عمران خان کے مسئلے سیاسی نہیں نفسیاتی ہیں، وہ توجہ ہٹانے کے لیے بڑی بڑی کہانیاں گھڑتے ہیں، حیران ہوتی ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کر لیتے ہیں .


انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کے بت توڑ دو لیکن خود بلٹ پروف گلاس کے پیچھے سے تقریر کرتے ہیں، کل عمران خان نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا کہ میں ملک کی گورننس ٹھیک کردوں گا، یہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرتے رہے، وہاں سے گورننس ٹھیک نہ کر سکے .
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ 4 سال پنجاب اور وفاق میں بھی حکومت کرتے رہے، کیا گورننس ٹھیک کرنے کا یہ مطلب تھا کہ گورننس پنکی پیرنی اور فرح گوگی کے حوالے کردیں؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ 10 سال خیبر پختونخوا کی معیشت ٹھیک نہ کرسکے، 25 ہزار ارب کا قرضہ 44 ہزار ارب تک لے گئے .
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تختی کو بدل کر احساس پروگرام بنایا گیا، یہ کہتے ہیں 10 نکاتی ایجنڈے میں ہاؤسنگ سکیم کیلئے قرضے دیں گے، کونسی ہاؤسنگ سکیم کیلئے قرضے دیں گے، وہ جو 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا؟ 4 سال میں ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کر کے چلے گئے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، یہ فارن فانڈنگ کا جواب دے دیں تو منی لانڈرنگ پر خود قابو پا لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں