مینار پاکستان جلسہ ، عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ سنا دیا: پرویز الہٰی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے .
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، نگران حکومت ، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے ، مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں .


انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے ، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں