مینار پاکستان جلسہ ، عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ سنا دیا: پرویز الہٰی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، نگران حکومت ، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے ، مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے ، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

4 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

28 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

31 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago