اے ٹی ایم مشین پیسوں کی جگہ بریانی نکالنے لگی

چنئی(قدرت روزنامہ)اگر ہم یوں کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ وہ وقت چلا گیا جب اے ٹی ایم مشین صرف پیسے کے حصول کیلئے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن انوویشن کے اس دور میں اے ٹی ایم سے پیسے کے علاوہ گرما گرم بریانی کا آرڈر دینا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں۔یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہے۔بریانی اے ٹی ایم نتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔آئوٹ لیٹ کی لمبائی 32 انچ ہے جو صارفین کو آرڈر دینے سے پہلے مینو کو براز کرنے کی اجازت دیتا ہے، نام اور رابطہ نمبر جیسی تفصیلات درج کرنے کے بعد ادائیگی QR کوڈز اور کارڈز کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ادائیگی مکمل ہونے کے بعد بریانی کا پیکٹ خودکار مشین کے نیچے بنائے گئے شیلف میں آجاتا ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago