سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان 2‘ سے کرینہ کپور کی چھٹی ہوگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’ بجرنگی بھائی جان 2 ‘ سے اداکارہ کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا . بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل ’ بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے جارہے ہیں .

بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا .
رپورٹس کا کہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طور پر سلمان خان کی ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گی . دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں