محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے بارشوں کا نیا اسپیل پنجاب سمیت لاہورمیں داخل ہوگا جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کا اختتام بارشوں پرہوگا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چار دن باران رحمت برسنے کے بعد موسم کھل گیا، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی مغربی ہوا کے کم دبا کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 2 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج مطلع صاف رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا، دن میں ہوا 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

6 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

6 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

11 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

12 mins ago

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

15 mins ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

20 mins ago