زین ملک نے جیجی حدید کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی سابقہ پارٹنر فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا۔
زین ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو وہ اب جیجی حدید کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔اُنہوں نے انسٹا پر جن ٹوٹل 18 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے ان میں جیجی حدید شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب، جیجی حدید اب بھی اپنی بیٹی ’کائی‘ کے والد، گلوکار زین ملک کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر فالو کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ زین ملک کو حال ہی میں امریکی گلوکارہ سلینا گومز کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ زین ملک آج کل سلینا گومز کو ڈیٹ کررہے ہیں۔فی الحال، زین ملک اور سلینا گومز کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔