ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ کرایوں میں زبردست کمی کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم دفاع کے موقعے پر پی آئی اے اور نجی ائیرلائن نے بڑا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یوم دفاع پر ملک بھر کے لیے کرائے 5 ہزار 985 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ یوم دفاع کے تحت نجی ائیر لائن ائیربلیو نے کراچی لاہور اسلام آباد کے درمیان کم ترین کرایہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور اور کراچی کے درمیان ائیر بلیو نے یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
نئے کرایہ ناموں پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔