ملک میں بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارشوں کے نئے سسٹم کے داخلے کی پیش گوئی،جس دوران موسلادھار بارشوں سمیت ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر 28 مارچ سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 29 مارچ کو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 31 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک/جروی ابر آلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم پاراچنارمیں بارش ہوئی۔