سندھ میں (کل ) سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ، نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوا ہے، نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی، تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا، وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ
نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانونا10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران طلبا کی کورونا ویکسینیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانونا10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا نجی اسکولز کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

21 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

28 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

34 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

59 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago