پاکستان کو دوبارہ آئی ایم ایف کا ایک نیا، وسیع اور طویل مدتی پروگرام حاصل کرنا پڑے گا، بڑا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ہی ورلڈ بینک، ایشین ڈیو یلپمنٹ بینک، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سمیت دوسرے اداروں سے 4 سے 5 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،پاکستان کو اس پروگرام کے بعد بھی

دوبارہ آئی ایم ایف کا ایک نیا، وسیع اور طویل مدتی پروگرام حاصل کرنا پڑے گا،بڑے پیمانے پر نرم شرائط پر ڈیٹ ری اسٹرکچرنگ کروانا ہوگی ،دوست ممالک کو مالیاتی ٹرانسپیرنسی کا یقین دلاتے ہوئے اسٹیٹ بینک میں 2023 – 24 کے دوران میچور ہونے والے تمام ڈیپازٹس پر رول اور حاصل کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر حکومت کی معاشی ٹیم موجودہ حالات اور آنے والے وقت کے تناظر میں مصوبہ بندی کر رہی ہو گی لیکن اس کے لئے مشاورت کا دائرہ وسیع کیا جائے ، پرائیویٹ سیکٹر کے معاشی ماہرین سے بھی معاونت لی جائے کہ ہم موجودہ حالات سے کس طرح چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرض مل جائے گا تو ہماری مشکلات حل ہو جائیں گی بلکہ ہمیں آنے والے وقت کے لئے ابھی سے پیشگی تیاری شروع کرنی چاہیے ۔

Recent Posts

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

1 min ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

7 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

13 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

18 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

29 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

32 mins ago